جانوروں کے عاشق نے عدالت کے فیصلے سے راحت حاصل کی‘غیر قانونی چڑیا گھر چلانے کا کیس

بنگلورو۔10/اکتوبر۔اڈپی ضلع کی کُندا پور جے ایم ایف سی عدالت نے12سال سے اپنے گھر کے صحن میں مبینہ طورپر چڑیا گھر چلانے کے الزام کا سامنا کررہے جانوروں سے محبت کرنے والے سدھیندرایتال کو اس معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے۔ محکمہ جنگلات نے ناظرین سے فیس وصول کرکے غیر قانونے طورپر چڑیا گھر چلانے کے معاملہ دائر کیا تھا، جو 12 سال سے زیرِ سماعتتھے۔ اس دوران محکمہ جنگلات کے اہلکار اپنے الزامات کی تصدیق کے لئے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے، لہذا عدالت نے ملزم کو بری کردیا۔ سدھیندرایتال نے گھر کے صحن میں جانوروں و پرندوں کے لئے ایک چڑیا گھر بنایا تھا جس میں وہ طوطوں، کبوتروں، خرگوشوں، مختلف قسم کے کتوں اور 15 لء برڈس کی پرورش کررہا تھا۔ اس کے گھ رکے قریب واقع گروورنسنگھ سوامی مندر لوگ درشن کرنے اس چڑیا گھر بھی جاکر جانوروں اور پرندوں کو دیکھنے آتے تھے۔ بنگلور میں مقیم ایک تنظیم نے جانوروں پرندوں کی صحیح طریقے سے پرورش نہ کرنے کی شکایت درج کی تھی۔ اس تنظیم نے محکمہ جنگلات کو شکایت کی تھی کہ سدھندرا ایتال نے جانوروں اور پرندوں کو پکڑ کر بہت سے جنگلات کی حفاظت کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس شکایت کی بنیاد پر محکمہ جنگلات نے سدھندرا کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔سدھندرا ایتال کی دلیل ہے کہ انہوں نے جانوروں کی مہربانی کے لئے یہ مرکز قائم کیا ہے جہاں وہ اپنے خرچ پر زخمی جانور پرندوں کا علاج کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ ان کو دیکھنے آتے ہیں لیکن وہ کسی سے معاوضہ نہیں لیتے ہیں۔ محکمہ جنگلات کا ان پر غیرقانونی چڑیا گھر چلانے کا الزام منطقی نہیں تھا۔

Latest Indian news

Popular Stories