"اوم پرکاش راج بھر” بی جے پی کے خلاف بیانات دے کر "بی جے پی” صدر سے ملاقات کرنے چلے ۔۔۔ کہا : "سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے”

"اوم پرکاش راج بھر” جو کہ چند دنوں سے لگاتار "بی جے پی” کے خلاف بیانات دیکر "بی جے پی” مخالفین کا دل جیت رہے تھے اچانک "بی جے پی” کے ریاستی صدر "سوتنتر دیو سنگھ” سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ بی جے پی لیڈر دیا شنکر سنگھ بھی ان کے ساتھ تھے یہ ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔ میٹنگ کے بعد جب میڈیا نے راج بھر سے پوچھا کہ اتنے اختلاف کے باوجود بی جے پی کے ریاستی صدر سے ملنے کا کیا مطلب ہے ؟ تو اس پر راج بھر نے زور سے قہقہہ لگایا اور کہا کہ اگرچہ بی جے پی کے ریاستی صدر کے ساتھ ملاقات ایک خوشگوار ملاقات تھی لیکن سیاست میں کون کیا کر رہا ہے اسے وقتا فوقتا مدنظر رکھنا چاہیے۔ راج بھر نے کہا کہ دو بڑے رہنما ذاتی ملاقات بھی کر سکتے ہیں جب ممتا بنرجی اور سونیا گاندھی مل سکتے ہیں اور جب مایاوتی اور اکھلیش مل سکتے ہیں تو "سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے”۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!