حکومتِ کرناٹک سے منظور شدہ تعلیمی اداروں میں ’’30 دنوں میں اردو سیکھئے‘‘ کورس چلانے کے لئے درخواستیں مطلوب

کرناٹک اردو اکادمی کے رجسٹرار کے پریس نوٹ کے بموجب کرناٹک اردو اکادمی کے زیرِ اہتمام سال 24 – 2023 میں ’’30 دنوں میں ردو سیکھئے‘‘ کورس چلایا گیا۔ جس میں کل 64 طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور کل 51 طالبات نے کورس میں کامیابی حاصل کی اور ان میں چار طالبات نے صد فی صد نشانات حاصل کئے۔ اس سے متاثر ہوکر حکومتِ کرناٹک نے کرناٹک اردو اکادمی کے ذریعہ ’’30 دنوں میں اردو سیکھیں کورس ‘‘ کا آغاز پوری ریاستِ کرناٹک میں نافذ کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ اس لئے حکومتِ کرناٹک سے منظور شدہ تعلیمی اداروں میں ’’30 دنوں میں اردو سیکھیں کورس ‘‘ شروع کرنے کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ کورس میں داخلہ کے لئے عمر اور جنس کی کوئی قید نہیں ہے۔ درجِ ذیل شرائط پر حکومتِ کرناٹک سے منظور شدہ تعلیمی ادارے اس کورس کے لئے عرضی داخل کر سکتے ہیں۔
۱۔ عرض گزار تعلیمی ادارے جیسے اسکول/کالجز کا حکومتِ کرناٹک سے منظور شدہ ہونا لازمی ہے۔
۲۔ مذکورہ اسکولوں/کالجوں میں بنیادی سہولیات کا فراہم ہونا لازمی ہوگا۔ اور اردو زبان کے اساتذہ/متبادل نظام کا ہونا ضروری ہے۔
۳۔ کرناٹک اردو اکادمی /محکمہ اقلیتی بہبودکے تعیناتی افسرکی نگرانی میں ’’30 دنوں میں اردو سیکھئے‘‘ کلاس کا امتحان منعقد ہوگا۔ جس میں کامیاب طلباء کو سر ٹیفکیٹ کرناٹک اردو اکادمی سے جاری کئے جائیں گے۔
۴۔ کورس میں داخلے لینے والے فی امیداوار کی کل فیس 600/- روپئے ہوگی ۔(جس میں کرناٹک اردو اکادمی سے مرتب کردہ نصابی کتب کے لئے/- 250، امتحانی فیس/- 100 روپے اور استاذ کے لیے اعزازیہ/- 250 روپے طے ہے۔)
کورس میں داخلہ لینے والے امیدواروں کی فیس کی رقم اکادمی کو جمع کرنا ہوگا۔ اکادمی کو فیس کی پوری رقم موصول ہونے کے بعد کورس کے استاذ کو فی طلباء250/- روپے اکادمی سے ادا کئے جائیں گے۔(ایک گروپ میں کم از کم 20 امیداوار ہونا لازمی ہے)
۵۔ جامع طریقہ سے اس پروگرام کو چلاکر 100 امیدواروں کو تربیت دیئے ہوئے اسکول / کالجوں کو سیکھنے کے بنیادی سہولیات کی فلاح کے لئے امدادی رقم دینے کے لئے غور کیا جائے گا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!