بیدر۔18/جنوری۔ IIM بنگلور کے ذریعہ انٹرپرینیورشپ ٹریننگ کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی جاتی ہیں تاکہ 50 درج فہرست ذات کی خواتین گریجویٹوں کو محکمہ سماجی بہبود کے ذریعہ انٹرپرائز قائم کرنے میں سہولت فراہم کی جاسکے۔ امیدواروں کا تعلق درج فہرست ذات سے ہونا چاہیے،صرف وہ لوگ جو انٹرپرائزز قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں درخواست دیں،تربیت کا دورانیہ 5 سے 6 ماہ ہے، 8 روزہ تربیت MOOC کے ذریعے IIM بنگلور کیمپس میں دی جائے گی۔ امیدواروں کا انتخاب آئی آئی ایم بنگلور کے ذریعہ کرائے جانے والے اسکریننگ ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ صد فیصد حاضری لازمی ہے۔ IIM بنگلور کیمپس میں منعقد کی جائے گی۔اسکیئنگ ٹیسٹ کی تاریخ11/فروری2024ہے۔محکمہ سماجی بہبود کے ڈپٹی ڈائریکٹر بیدر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ جو لوگ تربیت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی درخواستیں محکمہ کی ویب سائٹ www.sw.kar.nic.in پر17/جنوری2024 سے 31/مارچ2024 شام 5 بجے تک جمع کر سکتے ہیں۔




