نئی دہلی، 21 مئی (یواین آئی) سپریم کورٹ نے اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خاں محمود آباد کو عبوری ضمانت دے دی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ’ آپریشن سندور‘ سے متعلق کوئی بیان یا تبصرہ نہ کریں سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ نے اس معاملے میں تفتیش کرنے پر روک نہیں لگائی اور ہریانہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس کو یہ ہدایت دی کہ وہ ایک تفتیشی کمیٹی تشکیل دیں جس میں تین آئی پی ایس افسران کو شامل کیا جائے جن میں ایک خاتون افسر بھی ہونی چاہئیں اور یہ پولیس افسران ریاست ہریانہ سے تعلق نہ رکھتے ہوں۔ واضح رہے کہ علی خاں محمودآباد کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا ۔ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جس میں ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نےجوشوشل میڈیا پر جو تبصرے کئے ہیں اس سے ملک کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہے اور اس کے بعد ہریانہ کی ایک عدالت نے انہیں عدالتی تحویل میں 27 مئی تک کے لئے بھیج دیا تھا لیکن ان کی حراست کے خلاف سینئر وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ میں ایک اپیل دائر کی تھی اور انہیں اس معاملے میں آج ضمانت دے دی گئی ۔




