ریاست کرناٹک کو1,200میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کرنے سپریم کورٹ نے مرکز کو ہدایت دی ہے’اس لئے حکومت 20ہزار آکسیجن بیڈوں کا اصافہ کرنے پر غور کررہی ہے- اشوتھ نارائن

بیدر۔9/مئی۔(محمد امین نواز )۔ریاست کرناٹک کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈوں کے لئے ہاہاکار مچی ہوئی ہے۔اسپتالوں میں کووِڈ مریضوں کو بروقت آکسیجن بیڈس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریض فوت ہورہے ہیں۔آکسیجن بیڈوں کی قلت کو دور کرنے ریاستی حکومت نے سنجیدہ کوشش شروع کردی ہے۔ نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے اعلان کیا کہ ریاست کرناٹک کو1,200میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کرنے سپریم کورٹ نے مرکز کو ہدایت دی ہے۔اس لئے حکومت 20ہزار آکسیجن بیڈوں کا اصافہ کرنے پر غور کررہی ہے۔ودھان سودھا میں منعقدہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں 20ہزار اضافی آکسیجن بیڈوں میں سے فوری 10ہزار آکسیجن بیڈس کا انتظام کیا جائے گا۔ اس سے ریاست میں آکسیجن بیڈوں کے لئے مچی ہاہاکار دور ہوجائے گی۔انہوں نے بتایاکہ ریاست میں کووِڈ کی ابتدا میں روزانہ صرف 100میٹرک ٹن آکسیجن خرچ ہوتی تھی۔ لیکن اب روزانہ 950میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے۔اس وقت جتنی آکسیجن کی ضرورت ہے ہمارے پاس موجود ہے لیکن متاثرین کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے آکسیجن کی کھپت بھی زیادہ ہوگئی ہے۔اس لئے ریاست کو افزودآکسیجن کی ضرورت ہے۔آکسیجن بیڈ وں میں اضافہ: انہوں نے بتایا کہ کووِڈ کیر سنٹروں میں بھی آکسیجن بیڈس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وہاں ضروری اسٹاف بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس وقت ریاست میں 70 ہزار بیڈس کووِڈ مریضوں کیلئے ریزروکئے گئے ہیں۔ جن میں 35ہزار بیڈس سرکاری کوٹہ کے اور 35ہزار بیڈس نجی اسپتالوں کے کوٹہ کے ہیں۔ان جملہ بیڈوں میں سے 50ہزار آکسیجن والے بیڈس ہیں۔اس کے ساتھ ہی حکومت یہ کوشش کرے گی کہ آکسیجن والے بیڈوں کی قلت نہ پیش آئے۔ جو مریض زیادہ متاثر ہیں جن کی حالت خراب ہے، ایسے مریضوں کو سرکاری اور نجی اسپتالوں میں لازمی آکسیجن بیڈس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ریمڈیسیور انجکشن کی بھی قلت نہیں۔انہوں نے بتایا کہ جن لیابوں میں کووِڈ ٹسٹ کیا جاتا ہے نتیجہ 24گھنٹوں میں جاری کرنا چاہئے۔اس میں کوئی بھی سرکاری یانجی لیاب ہو، جو لیاب حکومت سے مقررہ وقت کے تحت نتیجہ جاری نہ کرے تو ہر ٹسٹ کے لئے ایک سو تا ڈیڑھ سو روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اتنے دنوں سے ٹسٹ رپورٹ تاخیر سے جاری کئے جانے کی وجہ سے اکثر متاثرین فوت ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت ریاست میں کووِڈ شروع ہوا صرف ایک سرکاری لیاب تھی۔ اب 1سرکاری لیاب ریاست میں موجود ہیں۔ جبکہ 150پرائیویٹ لیابس ہیں۔ ہر لیاب میں روزانہ 10,500 ٹسٹ کئے جاسکتے ہیں۔ نجی لیاب میں 70ہزار مریضوں کا ٹسٹ کیا جاسکتاہے۔ اس وقت 93% آرپی ٹی سی آر ٹسٹ ہورہے ہیں۔ صرف7 فیصد راٹی ٹسٹ ہورہے ہیں۔اب زیادہ راٹی ٹسٹ کرنے کی حکومت نے منظوری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب ریاست میں ادویات کی بھی کمی نہیں ہے۔ تمام پرائمری ہیلتھ مراکز میں کووِڈ کی دوائیاں بھی وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories