ممبئی کے شیواجی نگر علاقے میں ایک پولیس کانسٹیبل پر تین افراد نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔ پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی شام بنگن واڑی علاقے میں پیش آیا اور مجرموں کی تلاش جاری ہے۔ افسر نے بتایا کہ شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل افضل یوسف پنجاری (43) نے گشت کے دوران ایک شخص کی سرگرمیاں مشکوک پائی اور اسے رکنے کو کہا۔ اس کے بعد اس شخص نے کانسٹیبل کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس کے بعد ایک بھیڑ جمع ہو گئی اور دو اور لوگوں نے بھی کانسٹیبل کے ساتھ بدتمیزی کی۔