سرینواسپور میں کراٹے طلبہ کو بیلٹ تقسیم

سرینواسپور (شبیراحمد ) ٹاؤن کے تیگاراجا بڈوانہ سرکاری اپ گریڈیڈ ہائیر پرائمری اسکول کے احاطے میں اتوار کے روز ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
اوکیناوا گوجو رائے کراٹے ٹریننگ اسکول کی جانب سے تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کو مختلف درجوں کے کراٹے بیلٹ تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ٹرینر ایچ۔ این۔ نرسمہا ئیا نے بلیک بیلٹ کے ساتھ براؤن، گرین، پنک، اورنج اور ییلو بیلٹ بھی طلبہ کو عطا کیے۔
تقریب میں کنٹریکٹر کمبالاپلّی سرینواس، ریٹائرڈ ٹیچر شری رام ریڈی اور پرکاش شریک رہے۔
کراٹے ٹریننگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کرشن تیج کے، اندرسوتن ریڈی، ولاسنی، رسک، ماؤنیشا، H.A.6 SFS اسکول کے کے۔ جشونت سرینواس، یو کے جی ایل۔ مایوخیشری سمیت کئی طلبہ نے دادِ تحسین حاصل کی۔

Latest Indian news

Popular Stories