وقف ترمیمی بل کو مستر دکرنے کے لئے اپنی رائے ضرور بہ ضرور روانہ کریں۔13/ستمبر آخری دِن:منان سیٹھ

بیدر۔ 12/ستمبر (پریس نوٹ) جناب عبدالمنان سیٹھ جنرل سکریٹری KPCCنے اپنی ایک پریس نوٹ میں وقف ترمیمی بل سے متعلق مسلمانوں اور خصوصاً کرناٹک کے مسلمانوں اور نئی نسل سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طورپر وقف ترمیمی بل کو مسترد کرنے کے لئے اپنی رائے ای میل کریں۔ منان سیٹھ نے بتایاکہ ہم گھر گھر اور محلہ محلہ اس سے قبل پہنچے ہیں۔ ٹیلی فون کے ذریعہ بھی ترغیب دی ہے کہ آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کے بیانرتلے وقف ترمیمی بل کو مسترد کرنے کے لئے کیوآرکوڈ کے توسط سے ای میل کرنے کی جو مہم چلائی جارہی ہے،اس پر عمل کرتے ہوئے ہندوستان بھر سے جواتحاد کامظاہرہ ہورہاہے، اس میں اپنا حصہ بھی ڈالیں اور فوری ای میل کرتے ہوئے اس وقف ترمیمی بل کو مسترد فرمائیں۔جمہوریت میں عوامی رائے کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ کسی بھی قسم کی کوتاہی اس دنیا کے علاوہ اللہ کے ہاں ماخوذ نہ کردے۔ اپنے حالات پر نظر کریں اور ملک کے مخدوش حالات کو بھی دیکھتے ہوئے وقف ترمیمی بل کو مستردفرمائیں۔ وقف جائیدادیں اللہ رب العزت کی عزت اور اسی کی امانت ہیں۔ اللہ ہم سے ضرور پوچھے گاکہ اللہ کے دشمن جب وقف جائیدادوں پر قبضے کے منصوبے بنارہے تھے تب مسلمان کیاکررہے تھے؟
منان سیٹھ نے کہاکہ آزادی کے بعد سے بہت سے سردوگرم حالات مسلمانوں پر آئے ہیں، ان حالات کا ہمارے بزرگوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیاہے۔ ہمیں بھی چاہیے کہ ہمیں پیش آنے والے حالات کامقابلہ مل جل کر ایک سنجیدہ حکمت عملی کے ذریعہ سے انجام دیں۔ ہمیں کسی کے خلاف غیرغلط بات نہیں کہنی ہے۔ اسلام نے ہمیں ایک دوسرے کو عزت دینا سکھایاہے۔ملکی قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے ہم اپنے حق کے لئے لڑرہے ہیں، بلکہ اللہ کے حق سے متعلق جائیدادوں کے لئے لڑرہے ہیں،اسلئے ہم حق پر ہیں۔ آج 13/ستمبر کو ای میل کرنے کاآخری دن ہے۔سوشیل میڈیا کے کسی بھی گروپ پر کیوآرکوڈ بآسانی دستیاب ہے۔ براہ کرم لاکھوں کی تعداد میں ای میل کرتے ہوئے سرور کو ڈاؤن کردیں۔یاپھر میرے واٹس ایپ نمبر 9449970786 پرکیوآرکوڈ کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم تمام کی کاوشوں کوقبول فرمائے اور یوم ِ قیامت وقف جائیدادوں کے تحفظ کولے کرہماری پکڑ نہ ہو۔ ہم سب بخش دئے جائیں۔ آمین یارب العالمین

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!