پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا کل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر نے مطالبہ

بیدر۔27/جنوری۔اندور میں شاہ رخ خان کی پٹھان فلم کی ریلیز کے بعد ہندوتنظیموں کے کارکنان نے پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے غیرقانونی نعرے بازی کی جس پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے گستاخوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔آج جناب محمد عبدالعزیز منا بھائی رکن بلدیہ بیدر و صدر مجلس ضلع بیدر کی قیادت میں ایک وفد بیدر کے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی توسط سے صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں جس طرح سے ”پٹھان” فلم کی ریلیز کے بعد جس طرح سے ہندو تنظیم کے کارکنان نے مذہب اسلام کے خلاف متنازع نعرے بازی کی۔ متنازع نعرہ بازی کے سببمسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ان کے خلاف مسلمانوں میں نہایت ہی برہمی اور ناراضگی پائی جا رہی ہے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ بیدر اس معاملے پر برہمی و سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے شہر اندور میں کچھ شرپسند وں نے آپ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کی ہے۔ اس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایمان والوں کے لئے حضور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عظمت اور محبت اپنی جان سے زیادہ پیاری ہوتی ہے۔ اس لئے ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کے لئے سخت قانون بنائے جائے۔ تاکہ کسی بھی مذہبی شخصیت کے خلاف اگر کوئی غلط الفاظ استعمال کرتا ہے تو اسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا یہ دیکھا جا رہا ہے کہ عام طور سے اس طرح کے جو واقعات ہوتے ہیں۔ اس میں لوگوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے لوگوں کے لئے سخت قانون بنائے جائے تاکہ لوگ اس طرح کی حرکتیں نہ کر پائے۔اسی طرح یادداشت میں کہا گیا ہے کہ سویڈن،ہالینڈ میں توہین قرآن کی بے حرمتی عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے دل آزار واقعات سے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے قرآن مجید جلانے کا واقعہ امت مسلمہ کے لئے بھی سخت پیغام ہے۔سویڈن اور ہالینڈ میں توہین قرآن کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے اسلام دشمنی کے بڑھتے واقعات شرمنا ک اور عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے قرآن معجزہ خداوندی ہے، اس کی بے حرمتی میں حکومتوں کا منافقانہ کردار سامنے آیا ہے۔قُرآن مجید جلاکر عالم اسلام کے جذبات مجروح کئے جاتے ہیں یادداشت میں کہا کہ قرآن مجید جلانے کے واقعات امت مسلمہ کے لئے بھی سخت پیغام ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہوں، تاکہ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی مقدسات کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ یورپی ممالک بھی اپنا منافقانہ رویہ ختم کر کے دنیا میں امن کے لئے کردار ادا کریں۔اس موقع پر اے آئی ایم آئی ایم بیدر یونٹ کے عاطف اشہر، محمد مبین، حفیظ قریشی، ساجد سجو لالہ، محمد جمیل الدین، مرزاصفی بیگ، محمد لطیف اور دیگر موجود تھے۔

Latest Indian news

Popular Stories