بیدرڈپٹی کمشنر کا آج عوامی ردعمل کا پروگرام

بیدر۔6/اگست۔ بیدر کی ڈپٹی کمشنر شلپا شرما کی صدارت میں 7/ اگست کو سہ پہر 3 بجے بیدر تعلقہ پنچایت آفس ہال میں تعلقہ سطح کا عوامی ردِ عمل پروگرام منعقد ہوگا۔عوامی ردعمل کے مذکورہ پروگرام میں چیف ایگزیکٹیو آفیسرز اور ضلعی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس موجود ہوں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیو کمار شیلاونت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بیدر تعلقہ کے تمام محکموں کے عہدیدار موجود ہوں اور عوام اپنی شکایات تحریری طور پر پیش کر سکتے ہیں اور اپنے مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories