کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ملازمین ہاکی ٹورنمنٹ میں بیدر ضلع کو دوسرا مقام

بیدر۔4/جون۔(محمد امین نواز)۔ کرناٹک ریاستی حکومت کی طرف سے کرناٹک کے سرکاری ملازمین کے مختلف ٹورنمنٹ بنگلور میں 30/مئی سے یکم/ جون تک منعقد ہوئے۔ہاکی ٹورنمنٹ جس میں ریاست کی 12 ٹیموں نے حصہ لیا اورفائنل میں بیدر اور کوڈگو ٹیموں میں مقابلہ ہوا، کوڈگو ضلع پہلا اور بیدر نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ بدیر ٹیم کے کپتان بابر حسین، شیخ مسیح الدین (کوچ)، منوہر کاشی (منیجر)، نجیب الدین، عمر علی،محمد سہیل ( گول کیپر)، نثار احمد، بسواپربھو، اشوتھ برادر، ذکی احمد، ڈاکٹر ذکی الدین، اعجاز حسین،ذیشان احمد، سید نثار، ریاض الدین،سید خورشید قادری اور محمد یوسف، محمد مظفر، مرزا مجاہد بیگ نے ہاکی ٹورنمنٹ میں اپنے کھیک کا بہترین مُظاہرہ پیش کیا۔ فاتحانہ تیور کے ساتھ میسور اور بنگلور اور دیگر ٹیموں سے فتح حاصل کی۔ٹورنمنٹ کے فائنل کھیل میں کوڈگو سے مقابلہ ہوا جس میں کوڈگو نے پہلا مقام حاصل کیا اور بیدر کی ٹیم نے دوسرا مقام حاصل کیا ٹورنمنٹ میں حصہ لے کر بیدر ضلع گورنمنٹ ایمپلائز اسو سی ایشن کی ٹیم جب بیدر آئی تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور عوام نے انھیں مبارکباد دیتے ہوئے سارے کھلاڑیوں کوچ اور منیجر کی حوصلہ افزائی کی۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!