جموں ڈیوژن کے ڈوڈہ ضلع میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ چہارشنبہ کو دوپہر 12 بجے کے قریب ڈوڈہ ضلع کے باگر علاقے کے ترنگل میں ایک بس بے قابو ہو کر تقریباً 300 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 36 افراد ہلاک اور 19 کے قریب زخمی ہوئے۔ بس کشتواڑ سے جموں کی طرف جارہی تھی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی ڈوڈا لے جایا گیا ہے۔ جن میں سے بعض کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایسے میں مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ دونوں زخمیوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
معلومات کے مطابق بس میں 56 افراد سوار تھے جس کا نمبر JK02CN-6555 تھا۔ یہ بس کشتواڑ سے جموں جا رہی تھی۔ بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر ترنگل اسر کے قریب بس کنٹرول کھو بیٹھی اور 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔
ڈوڈہ میں بڑا سڑک حادثہ، بس 300 فٹ گہری کھائی میں جاگری، 36 ہلاک، 19 زخمی
