بنگلورو۔14/ڈسمبر۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔ کانگریس کے قائد کرشنا بیرگوڑا نے کہا کہ قانون ساز کونسل میں کسان مخالف زمینی اصلاحات بل کی حمایت کرکے، جنتا دل ایس نے ثابت کیا ہے کہ بی جے پی اور جے ڈی ایس ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔انہوں نے تحصیل دیو ن ہلی کے گاؤں چیککاسین میں پنچایت انتخابات سے قبل پارٹی کارکنوں کی ایک کانفرنس میں کہا کہ جے ڈی ایس چاہتی تو کونسل میں ووٹوں کی تقسیم کے ذریعہ اس بل کو مسترد کیا جاسکتا ہے۔ لیکن جے ڈی ایس نے کسان مخالف بل کو منظور کرنے میں بی جے پی کی مدد کرکے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔پنچایت انتخابات میں جے ڈی ایس کو سبق سکھانے کے لئے، ہمیں کسانوں کو اس دھوکہ دہی کے بارے میں صحیح معلومات دینا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کارپوریٹ سیکٹرز کی مدد کے لئے مختلف خدمات کو نجکاری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت ریاست کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نجکاری کی تجویز کی جارہی ہے۔
بی جے پی، جے ڈی ایس ایک ہی سکے کے دو رخ: بیرے گوڑا ‘ کسان مخالف بل کو منظور کرنے میں بی جے پی کی مدد
By y admin




