امرتسر، 26 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کی چیئرپرسن سپریہ سری نیت نے اتوار کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آج مسائل پر بات نہیں کر رہی ہے بی جے پی صرف مذہب کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے جبکہ یہ سیاست مسائل کے نام پر ہونی چاہیے محترمہ سرینیت نے کہا کہ بے روزگاری، مہنگائی، غریبی ایسے مسائل ہیں جن پر بات کرنے کی ضرورت ہے اور جن کا حل بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے جب انہوں نے بی جے پی کو اقتدار سونپا تو ڈالر 58 روپے کا تھا آج 82 روپے کا ہے، جب کہ پٹرول 70 روپے تھا۔ کانگریس کے دور میں خام تیل 150 روپے تھا، اب 77 روپے ہے۔ لیکن پٹرول کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کسی بھی مسئلے پر بات نہیں کرتے، چاہے وہ منی پور کا واقعہ ہو، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہو یا کسانوں کا معاملہ ہو۔ لیکن صرف ہندوتوا، مندر، مسلم، منگل سوتر اور اب مجرا، ایسے الفاظ استعمال کیے جارہے ہیں لیکن ملک کی ترقی کی کوئی بات نہیں ہورہی ہے۔کانگریس کے انتخابی منشور کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منشور ایک کمرے میں بیٹھ کر نہیں بنایا گیا ہے بلکہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران ملک بھر کی یاترا کرکے اور عوام کے مسائل جان کر بنایا گیا ہے، تاکہ ہر طبقہ کو جوڑا گیا ہے۔اس موقع پر کانگریس کے ریاستی انچارج راجیو شکلا، ریاستی کانگریس صدر پرتیبھا سنگھ، شملہ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار ونود سلطان پوری، وزیر صنعت ہرش وردھن چوہان، ایم ایل اے اجے سولنکی اور کانگریس پارٹی کے عہدیدار اور کارکنان موجود تھے۔
بی جے پی مسائل پر بات نہیں کر رہی : سپریا
By y admin




