جے پور، 11 نومبر (یو این آئی) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پاس راجستھان اسمبلی کے عام انتخابات میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ پانے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نیز پولرائزیشن کا سہارا لے رہی ہے۔
مسٹر جے رام رمیش ہفتہ کے روز یہاں ریاستی کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے پچھلے پانچ سالوں میں جو کامیابیاں حاصل کیں اور اگلے پانچ سالوں میں کانگریس پارٹی کیا کرے گی اس کی بنیاد پر ہم عوام کے درمیان جا کر مینڈیٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘بی جے پی کے پاس دو ہتھیار ہیں، ایک ای ڈی اور سی بی آئی جن پر دیوالی کے لیے دو دن کا بریک لگے گا اور دوسرا ہتھیار پولرائزیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وزیر اعظم نریندر مودی خود الزامات لگا رہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، اس سے یہ واضح ہے، اور میں نے بھی اس کی تردید کی ہے۔مسٹر مودی کے "بڑے بڑے مگرمچھ کو بھی نہیں بخشنے” کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے، انہوں نے ادے پور کے کنہیا لال قتل کیس کے ملزم کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک مگرمچھ کو چار گھنٹے کے اندر پکڑا گیا اور وہ بھی بی جے پی کا کارکن تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ راجستھان میں کانگریس پارٹی اپنے کاموں اور عوامی فلاحی اسکیموں کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں کانگریس حکومت کے ذریعہ کئے گئے عوامی فلاحی کاموں کی بنیاد پر عوام کے آشیرواد سے ریاست میں دوبارہ کانگریس کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک میں پانچ گارنٹی دی تھی، اپنے تجربے کی بنیاد پر وہ راجستھان میں سات گارنٹی دے رہی ہے اور کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ سے اس پر کام شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر داخلہ، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ راجستھان ضرور آئیں گے۔ لیکن جیسے کرناٹک کے عوام نے بی جے پی کے ایسے لیڈروں کو مسترد کر دیا ہے اور یہاں بھی عوام انہیں مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام خوف کی سیاست، فساد کی سیاست اور انتقام کی سیاست کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہمیشہ تمام ریاستوں کے لیے گجرات ماڈل کا ذکر کرتے ہیں، لیکن گزشتہ پانچ سالوں سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ راجستھان ماڈل جس میں چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم سب سے بڑی چیز ہے، کسی بھی ریاست میں 25 لاکھ روپے کا انشورنس نہیں ہے۔
بی جے پی الیکشن میں ای ڈی، سی بی آئی اور پولرائزیشن کا سہارا لے رہی ہے: رمیش




