بی جے پی کا زوال کرناٹک سے شروع ہوا ہے: چیف منسٹر سدارامیا

بیدر۔14/جولائی۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جمعہ کو قانون ساز کونسل کو بتایا کہ کرناٹک میں بی جے پی کا زوال شروع ہو گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کا اثر کم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جہاں بھی انتخابی مہم کے لیے گئے وہاں بی جے پی کو بری طرح شکست ہوئی۔وہ گورنر کے خطاب پر کونسل میں بحث کے دوران یہ ریمارکس دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے عوام میں غیر مقبول ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا ” وزیر اعظم مودی اسمبلی انتخابات کے دوران 28 بار کرناٹک آئے، تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے ایسا نہیں کیا۔”انہوں نے کہا ”کانگریس نے ان حلقوں میں زبردست اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی جہاں پی ایم مودی نے روڈ شو کیا تھا۔ پارٹی نے آس پاس کے علاقوں میں بھی کامیابی حاصل کی۔” چیف منسٹر نے کہا ”کانگریس پارٹی نے لوگوں کے پیسے بچانے کے ارادے سے مفت گارنٹی اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔ یہ کانگریس کا نظریہ ہے کہ اگر متوسط طبقے اور غریب لوگوں کی جیبوں میں پیسہ بچ جائے گا، تو معیشت ترقی کرے گی۔” سدارامیا نے کہا بی جے پی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کی ذہنیت لوگوں سے پیسے چھیننے کی ہے۔سدارامیا نے کہا ”کنڑ شاعر پمپا نے 2000 سال پہلے ذات پات اور امتیاز کو مسترد کر دیا تھا۔ ریاست میں رواداری کی بنیاد بہت پہلے رکھی گئی تھی۔”

Latest Indian news

Popular Stories