کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد نے کس لیڈر کو طوائف سے موازانہ کیا!۔ پڑھیں

بیدر۔18/جنوری۔کرناٹک قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما بی کے ہری پرساد کا ایک متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ در حقیقت بی کے ہری پرساد نے کہا ہے کہ خود فروخت ہونے والے ممبران اسمبلی کا موازنہ طوائف سے کیا جاتا ہے۔کرناٹک میں ہاسپٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بی کے ہری پرساد نے کہا کہ جب آپ نے واضح مینڈیٹ نہیں دیا تو ہم نے اتحادی حکومت تشکیل دی۔ وہ عورت جو اپنا جسم معاش کے لئے بیچتی ہے، ہم اسے مختلف ناموں سے پکارتے ہیں، ہم اسے طوائف کہتے ہیں۔ ان کو کس نام سیپکارا جائے آپ اس طرح کے فروخت ہونے والے ایم ایل اے کو کیا کہتیہیں۔اپوزیشن کے رہنما بی کے ہری پرساد نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں مقامی ایم ایل اے کو ایک سبق سکھانا پڑے گا، جس نے اپنی عزت نفس سمیت سب کچھ بیچ دیا ہے۔واضح رہے کہ آنند سنگھ، جو وجئے نگر (ہاسپیٹ) حلقہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے، نے سال 2019 میں کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرکے دوبارہ ایم ایل منتخب ہوئے۔

Latest Indian news

Popular Stories