بھارت سرکار گزشتہ کچھ مہینوں سے تمام ڈیجٹل پلیٹ فارمز پر عوام کے حقوق کی حفاظت کے نام پر قانونی پابندیاں لگا رہی ہیں اور ایک کے بعد ایک پلیٹ فارم سے ان پابندیوں پر عمل کروایا جا رہا ہے۔ ان تمام کاروائیوں کے پیچھے حکومت کا اصل مقصد اور منصوبہ کیا ہے وہ ایک الگ بحث ہے البتہ یہ بات بھی صاف ظاہر ہے کہ یہ تمام پلیٹ فارمز اور ان کے دعوے بھی مکمل طور پر قابل اطمینان نہیں ہے۔
گوگل کی جانب سے ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا جب "ششی تھرور” کی صدارت میں بنی پارلمینٹری کمیٹی نے گوگل سے سوالات کیے۔کمیٹی نے گوگل سے جب پوچھا کہ "اوکے گوگل ” بول کر جب کوئی گوگل پر کوئی بات پوچھتا ہے تو کیا اس کی آواز رکارڈ ہوتی ہے اور کوئی اس کی آواز سن سکتا ہے ؟ گوگل کی جانب سے نمائندہ افراد نے اس بات کا اقرار کیا کہ ہاں یہ آواز گوگل کے متعلقہ زمہ داران سن سکتے ہیں۔البتہ یہ بھی وضاحت کی کہ کوئی حساس مسلہ ہو تو ہی سنتے ہیں۔اس پر کمیٹی نے سوال بھی کیا کہ آپ سننے سے پہلے کیسے طے کر لیتے ہیں کہ یہ حساس مسلہ ہے۔
دیکھنا یہ ہے کہ گوگل کے اس اقرار کے بعد حکومت کیا قدم اٹھاتی ہے اور صارفین کے حقوق کی حفاظت کے لیے گوگل کس حد تک زمہ داری کا ثبوت دیتا ہے۔



