کرناٹک کے بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف مقدمہ درج

بیدر۔18/اکتوبر۔ کرناٹک پولس نے بی جے پی ایم ایل اے ہریش پونجا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایم ایل اے نے محکمہ جنگلات کے افسران پر تنقید کی تھی جو جنوبی کنڑ ضلع میں جائیداد خالی کرنے آئے تھے اور ان کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کی۔ دھرم استھلا پولیس نے بیلتھنگڈی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے پونجا کے خلاف سرکاری افسران کو ڈیوٹی کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے اور انہیں دھمکیاں دینے پر ایف آئی آر درج کی ہے۔اپننگڈی رینج فارسٹ آفیسر کے. جے. پرکاش نے پونجا کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔انہوں نے اپنی شکایت میں کہا کہ جب محکمہ کے اہلکار کلینجا گاؤں میں جنگل کی زمین پر مبینہ طور پر تعمیر کی جا رہی جائیداد کو خالی کر رہے تھے تو ایم ایل اے نے موقع پر پہنچ کر اہلکاروں سے پوچھ تاچھ کی۔اس سے بحث شروع ہو گئی۔ اس دوران پونجا نے افسران کے خلاف قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا۔

Latest Indian news

Popular Stories