”یومِ اردو“ کی مبارکبادیوں کاسلسلہ دراز رہا

بیدر۔ 9/نومبر -کل شب ہی سے ”عالمی یومِ اردو“ کے پیش نظر مبارک بادیوں کاسلسلہ دراز سے دراز ہوتاچلاگیا۔ جناب محمدایوب علی ماسٹرنیڈس، جناب شیخ مسیح الدین قومی ہاکی کھلاڑی، جناب احسن کمال پرویز سابق نائب ایڈیٹر روزنامہ ”گاوان“ بیدر اورجنرل سکریڑی ضلع کانگریس کمیٹی بیدر، جناب محمد امین نواز رکن کرناٹک اردو اکادمی حکومت کرناٹک اور ڈاکٹر مجاہد مسعود نے ”یوم اردو“ اور ایک آدھ نے ”یومِ اقبال“ سے متعلق تراشے بھیج کر مبارک باد دینی شروع کردی۔ زبانی طورپر بھی اردو ہی نہیں انگریزی میڈیم اسکولوں کے اڈمنسٹریٹر نے یوم ِ اردو پر اپنی مسرت کا اظہار کیااور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔اس مسرت میں اضافہ تب ہواجب بیدر کی میٹروسوپرمارکیٹ نے بھی عالمی یوم ِ اردو کاذکر کیا۔ اور ایک خوبصورت تراشہ اردو کے چاہنے والوں کے واٹس ایپ نمبر پر روانہ کیا۔ اسی طرح ریاستی سطح پر ویلفیرپارٹی کرناٹک کے صدر جناب طاہر حسین ایڈوکیٹ نے بھی ایک خوبصورت تراشہ بھیج کر”عالمی یوم ِ اردو“ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھاہے کہ ”عالمی یوم ِ اردو پر ویلفیرپارٹی کرناٹک آپ تمام محبان ِ اردو زبان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتی ہے۔واضح رہے کہ بیدر کے کالجس، سرکاری، نیم سرکاری اور انگریزی اسکولوں میں ہفتہ ہونے کے باوجود بھی آج قابل ذکر پیمانے پر ”عالمی یومِ اردو“ منایاگیا۔

Latest Indian news

Popular Stories