ڈاکٹر غضنفر اقبال کو تہنیت

گلبرگہ :10 مارچ( ای میل ) محمد جاوید اقبال صدیقی( صدر مدرس گورنمنٹ اردو ہائر پرائمری اسکول بندر واڑ تعلقہ افضل پور ضلع گلبرگہ) کی اطلاع کے بہ موجب مجیب علی خان میوزیم کلچرل فورم گلبرگہ کے زیر اہتمام بہ تاریخ 9 مارچ کی شام دفتر مجیب علی خان میوزیم کلچرل فورم گلبرگہ میں ڈاکٹر غضنفر اقبال کو گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ کی جانب سے پرسارنگا راجیہ اْتسو ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔اس تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے جناب سید سجاد علی شاد نے کہا کہ غضنفر اقبال اردو کتب کی اشاعتی سرگرمیوں میں فعال اور متحرک ہیں ان کی کتاب "قومی ستارے” ادب اطفال میں اضافہ ہے ۔ جناب منظور وقار نے کہا غضنفر اقبال کی کتاب "قومی ستارے "بچوں اور بڑوں کے لیے قابل مطالعہ ہے.انھوں نے کہا عصر حاضر میں ادب کے لحاظ سے غضنفر اقبال ایک مثالی شخص ہیں۔الحاج صادق کرمانی نے کہا غضنفر اقبال کا قرطاس و قلم سے رشتہ دیرینہ ہے انھوں نے بچوں کے لیے "قومی ستارے” ایک عمدہ کتاب لکھی ہے جس کو اردو قاری شوق سے پڑھ رہا ہے ۔جناب واجد اختر صدیقی نے کہا کہ غضنفر اقبال پیدائشی ادیب ہیں۔ ان کی ہر کتاب ایک نئی اختراع لئے ہوئے ہوتی ہے جس کی صوری اور معنوی اہمیت ہے انھوں نے کہا دور حاضر میں” قومی ستارے "کی معنویت دوچند ہوگی ہے جناب ساجد رنجولی نے کہا کہ غضنفر اقبال گلبرگہ میں اردو ادب کی ایک معتبر آواز ہیں ان کی ادبی خدمات بے لوث اور قابل تحسین ہیں۔انھوں نے کہا غضنفر اقبال نے مجاہدین آزادی کو بچوں سے روشناس کروانے کےلیے کتاب ” قومی ستارے” تحریر کی ہے الحاج مجیب علی خان نے اپنی تقریر میں کہا غضنفراقبال خاموشی سے علم وادب کے غیر معمولی کام انجام دے رہے ہیں۔ان کی کتاب "قومی ستارے ” بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لیے بھی اہم ہے جناب وسیم عارف نے کہا کہ غضنفراقبال نے کتاب” قومی ستارے” دل نشین انداز میں تحریر کی ہے یہ کتاب وقت کی اہم ضرورت ہے ڈاکٹر غضنفر اقبال نے اپنی جوابی تقریر میں تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔اور پرسارنگا گلبرگہ یونیورسٹی سے اعزاز یافتہ کتاب” قومی ستارے” پر روشنی ڈالی۔انجینیر ناشیط شیحان صدیقی کی قرات کلام پاک سے تہنیتی تقریب کا آغاز ہوا۔جناب محمد جاوید اقبال صدیقی نے نظامت کے فرائض بہ حسن و خوبی انجام دیے۔الحاج مجیب علی خان کے اظہار تشکر پر تہنیتی اجلاس کا اختتام ہوا

Latest Indian news

Popular Stories