بیدر۔27/جنوری۔کرناٹک میں کانگریس کی مشکلات ختم ہوتی نظر نہیں آرہی ہیں۔ اب سینئر لیڈر سی ایم ابراہیم نے پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دیا ہے۔ ابراہیم نے کہا، میں دیوے گوڑا جی، ممتا بنرجی، اکھلیش یادو سے رابطے میں ہوں اور میں نے مرکز میں بھی کام کیا ہے۔ ہم ‘کرناٹک فرسٹ’ کے تصور کو دیکھ رہے ہیں۔ ہم کرناٹک میں اچھی حکومت لائیں گے۔ میں اپنے خیر خواہوں سے اس پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ 10 دن میں فیصلہ کروں گا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کرناٹک میں کانگریس ڈوب رہی ہے؟ ابراہیم نے کہا: ہاں، سو فیصد۔ جب تعداد 120 سے کم ہو کر 80 پر آئی تو میں بولا۔ آج پھر کہہ رہا ہوں۔ یہاں بھی وہی ہوگا جو تمل ناڈو، آندھرا پردیش، تلنگانہ میں ہوا ہے۔ کانگریس اپنے غلط فیصلوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔




