بیدر 2اکتوبر۔بید ر ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے مرکزی حکومت کے کسانوں کے خلاف کالے قانون فارمر پروڈیوس ٹریڈ اینڈ کامرس (پروموشن اینڈ فاسی لٹیشن بل 2020)، فارمرس (ایمپاور منٹ اینڈو پروٹکشن) ایگریمنٹ آن پرائز ایسورنس اینڈ فارم سرویس بل 2020، اسنشیل کاماڈیٹیز، (امینڈمنٹ) 2020،بل کے خلاف احتجاجی ریالی صدر ضلع کانگریس کمیٹی بسواراج جاب شٹی، اروند کمال ارلی کی قیادت میں ضلع کانگریس آفس سے نکالی گئی جو ڈی سی آفس پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ میں تبدیل ہوگئی۔اس موقع پر کانگریس کے قائدین و کارکنان نے مرکزی بی جے پی کی کسان مزدور، مائناریٹی، ایس سی ایس ٹی مخالف مودی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے زبر دست احتجاج کیا۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بیدر کے توسط سے ایک یادداشت صدر جمہوریہ ہند کو روانہ کی گئی۔اس یادداشت میں مرکزی بی جے پی حکومت کسانوں کے خلاف کالے قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اس مظاہرے میں صدر ضلع کانگریس،بسواراج جاب شٹی، ایم ایل سی اروند کمار ار لی، سابق ایم ایل سی کے پنڈلک راؤ، اے آئی سی سی ممبر آنند دیو رپا، جنرل سکریٹریز ضلع کانگریس ایم اے سمیع، دتو مولگے، سکریٹریز احسن کمال پرویز، لیا قت اللہ خان شاکر، ناصر قادری، سنیل بچن، جارج فرنانڈیز، لتا راتھوڑ،ناگناتھ پاٹل، صد ر سٹی کانگریس بیدراربن محمد یوسف، رورل صدرچندر کانت ہپل گاؤں، اظہر ریحان،صدرمائناریٹی ضلع کانگریس مائناریٹی ڈپارٹمنٹ،یوتھ کانگریس ضلع صدر،فرید خان، صدر ضلع کانگریس کسان سیل،ا شوک کرنجی، سابقہ کے پی سی سی سکریٹریز روی داس گھوڑے، شنکر دوڈی، مرلی دھر ایکلار کر، بشیر الدین ہال ہپرگہ، راج شیکھر پاٹل اشٹور، سنجے جاگیردار، شیوراج ہاسن کر،شنکر ریڈی صدر او بی سی سیل، نجیب پٹیل، سو شیل میڈیا کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین موجود تھے۔
بیدرضلع کانگریس کمیٹی کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
By y admin




