جماعت دہم کے بہتر نتائج کیلئے شاہین ادارہ جات کا تعاون

بیدر۔16/اکتوبر۔ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے چیرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے ایک اسکیم کے تحت بیدر ضلع کے25 منتخبہ سرکاری اور امدادی ہائی اسکول (گود)لیا ہے، اور جماعت دہم کے تعلیمی معیار کو بڑھانے اور بہتر نتائج کیلئے محکمہ تعلیمات کا تعاون کرتے ہوئے شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے ہر اسکول کو ایک ٹیچر کو مقرر کیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر بیدر محترمہ شلپاشرما IASنے آج اس اسکیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آج مذکورہ بالا25ہائی اسکول کے میر معلمین کا ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شلپا شرما نے میر معلمین سے کہا کہ اپنی بہترین تعلیمی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے جماعت دہم کے بہتر نتائج لانے کی تلقین کی۔اس موقع مہمانانِ خصوصی کے طور پر جناب ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر محترمہ مہر سلطانہ صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر، ضلع محکمہ تعلیمات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب سلیم پاشاہ،بیدر تعلقہ بلاک ایجوکیشن آفیسر مسٹرتلسی رام دوڈے،جناب فرقان پاشا ہ سبجیکٹ انسپکٹر محکمہ تعلیماتِ عامہ،جناب محمد ذاکر حسین،جناب سید خورشید قادری،جناب محمد پٹیل صاحب کے علاوہ 25ہائی اسکول کے میر معلمین نے شرکت کی۔اس پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہطلبہ کے ڈراپ آؤٹ کو ختم کرنے کے لئے منظم طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے، تعلیم کے حصول کے مشن کو اپنی ذات، اپنے گھر اور اپنے بچوں سے لے کرسوسائٹی تک جانا ہوگا۔ اپنے تعلیمی دائرے کو وسیع کرتے ہوئے سماج کے ہرفرد کو اس سے جوڑنا ہوگا اور ضلع سطح پرجہاں پر بھی کمزوری نظر آرہی ہے، وہاں پرتعلیم کو فروغ دینے کے لئے منظم انداز میں کوشش کرنا ہوگا۔اس سلسلہ میں ہم نے ایک اختراعی اقدام متعارف کرایا ہے۔اس کا ماڈل جسے اکیڈمک انٹینسیو کیئر یونٹ (AICU) کہا جاتا ہے۔1-6 کے تناسب یعنی 1 استاد6طلبہ کو برقرار رکھتے ہوئے ریاضی اور زبانوں کے ساتھ جدوجہد کرنے والے طلباء کو خصوصی تربیت کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے، الحمد للہ اس کے بہتر نتائے برآمد ہوئے ہیں۔اس موقع پر DDPIنے بھی اپنے خطاب میں جماعتِ دہم کے بہتر نتائج کیلئے اس اقدام کی ستائش کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محترمہ شلپا شرما IASنے شاہین ادارہ جات بیدرکے زیرِ اہتمام AICUکے مرکز کا دورہ کیا جہاں محترمہ مہر سلطانہ صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر نے خیرم مقدم کرتے ہوئے استقبال کیا ڈپٹی کمشنر نے AICUکے طلبہ اور اور اساتذہ کی کارکردگی دیکھ کر نہایت ہی مسرت کا اظہار کیا اور اس اختراعی نظام کی ستائش کی۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!