نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) ملک میں کورونا کا قہر اپنے عروج پر ہے اور ایک دن بعد ہی کورونا انفیکشن کے معاملات میں زبردست چھلانگ کے ساتھ تقریباً پونے تین لاکھ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد زیر علاج معاملوں کی تعداد بڑھ کر 18 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ شرح 4.83 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔دریں اثنا، منگل کو ملک میں 76 لاکھ 35 ہزار 229 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 58 کروڑ 88 لاکھ 47 ہزار 554 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 18 لاکھ 69 ہزار 642 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں دو لاکھ 82 ہزار 970 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 76 لاکھ سے زیادہ لوگوں کووڈ ویکسین لگائی گئی جس کے ساتھ ہی ٹیکہ لگانے والوں کی کل تعداد 158.88 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 76 لاکھ 35 ہزار 229 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 158 کروڑ 88 لاکھ 47 ہزار 554 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔




