بیدر۔23/اکتوبر۔ کرناٹک میں آج کورونا (کوویڈ۔19) کے ایکٹیو معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد نئے متاثرہ افراد کی نسبت سے زیادہ ہے۔ ریاست میں کوویڈ۔19 کے آج 5356 نئے کیس درج ہوئے۔ بنگلور میں 2688 نئے آنے والوں میں اس بیماری کی تصدیق ہوگئی ہے۔ آج ریاست میں صحت مند اور گھر واپس آنے والوں کی تعداد 8749 ہے۔ ریاست میں آج کے روز 51 کوویڈ 19 متاثرہ فوت ہوگئے۔ ان میں سے 21 بنگلورو میں فوت ہوگئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں اب تک 10821 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ریاست میں کورونا کے جملہ ایکٹیو کیس 89483 ہیں۔ بنگلور میں ایکٹیو معاملوں کی تعداد 56763 رہی ہے۔ بنگلورو کے شہری ضلع میں آج 4335 مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھر واپس آئے۔ اب تک بنگلور شہر میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 3688 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق آج بنگلور کے شہری ضلع میں 2688، باگل کوٹ میں 17، بیلاری ضلع میں 115، بیلگاوی ضلع میں 115 نئے مریض پائے گئے۔ جنکہ بنگلور دیہی ضلع میں 152، بیدر میں 3، چامراج نگر ضلع میں 40، ضلع چکبالا پور میں 108، چکمگلور میں 102، چترادرگہ ضلع میں 99، جنوبی کنڑا ضلع میں 329، داونگیرے میں 298، ضلع دھارواڑ میں 92، گدگ ضلع میں 12،ہاسن میں 109، ہاویری ضلع میں 32، ضلع گلنرگہ میں 62، ضلع کوڈوگو میں 37، ضلع کولار میں 47، کوپل ضلع میں 27، منڈیا ضلع میں 168 افراد میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اسی طرح میسورو ضلع میں 220، رائچور ضلع میں 70، رام نگر میں 11 افراد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ شیموگہ ضلع میں 47،ٹمکورو ضلع میں 100، اڈپی میں 50 شمالی ا کنڑا ضلع میں 113، وجئے پور ضلع میں 92، یادگیر ضلع میں 36 میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ریاست کے آئی سی یو میں جملہ 936 مریض داخل ہیں، جن میں بنگلورو شہری ضلع میں 370 مریض‘ دھارواڑ ضلع میں 52،ہاسن میں 44 مریض داخل ہیں۔
آج ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو معاملوں میں کمی آئی ہے ریاست میں 5356 نئے مثبت معاملے آج سامنے آئے ہیں
By y admin




