بہار اتحادی حکومت میں بغاوت کے آثار ایک طرف سے چیف منسٹر کے جیل جانے کا اعلان تو دوسری طرف انگلی کاٹ دینے کی دھمکی کیا ہے پوری صورت حال

بہار میں چیف منسٹر نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت چلا رہی ہے لیکن آج دونوں پارٹیوں کے درمیان نونک جھونک اس وقت ہو گئی جب بی جے پی کے ایک ایم ایل سی نے چیف منسٹر نتیش کمار کو نشانہ بنایا اور کہا کہ نتیش کمار کرپٹ آدمی ہے اور شراب گھوٹالہ میں نتیش کمار کا ہاتھ ہے بی جے پی ایم ایل سی نے یہ بھی کہا کہ نتیش کمار اس گھوٹالہ میں جیل جائیں گے۔اپنے ہی اتحادی ممبر کی طرف سے اس طرح کے الزام پر جے ڈی یو ممبر تلملا اٹھے اور کہا کہ اگر ہمارے لیڈر کے خلاف کوئی انگلی اٹھی تو اسے کاٹ دیا جائے گا۔
واضح رہے بہار اسمبلی الیکشن میں نتیش کمار کی پارٹی اور بی جے پی اتحاد کے ساتھ میدان میں اترے تھے جس کے نتائج میں بی جے پی کو زیادہ سیٹیں حاصل ہوئی تھیں اس وقت تو وعدہ کے مطابق نتیش کمار کو چیف منسٹر بنا دیا گیا لیکن تب ہی سے سیاسی مبصرین کا یہ اندازہ ہے کہ بی جے پی طاقت کے دم پر اپنے چیف منسٹر کو رکھنا چاہے گی اور اس کے لیے بنیاد کے طور پر چھوٹے بڑے مسائل کو کھڑا کرتی رہے گی تاکہ نتیش کمار کی ناکامی کا حوالہ دے کر وہ چیف منسٹر کی کرسی ہتھیا سکے۔تازہ واقعہ کو بھی اس تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories