عید الاضحی کو لیکر لاک ڈاؤن میں راحت کے مطالبے شروع۔

سید فوزان عمری

عید الاضحٰی کے موقع پر بکر امنڈی لگانے کی دی جائے اجازت،مشورے کے ذریعے حکومت کوئی راستہ نکالے” ابو عاصم اعظمی۔

کرونا وائرس کے تحت حکومت کے ذریعے جاری کردہ گائیڈ لائن کاخیال رکھتے ہوئے لوگ بلا تفریق مذہب اپنے گھروں میں ہر تہوار کو منارہے ہیں۔ کورونا کے سبب مذہبی پروگراموں پر پابندی عائد ہے لیکن اب آہستہ آہستہ کیسز میں کمی آرہی ہے اور ملک کی کئی ریاستیں لاک ڈاؤن میں راحت کے اعلان کررہی ہیں۔

اسی طرح مہاراشٹر حکومت نے لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کا اعلان کیا ہے اسکے بعد چونکہ عید الاضحی کا تہوار قریب ہے۔ لوگوں میں قربانی کے فریضہ کی ادائیگی کےتعلق سے بے چینی بڑھ رہی ہے۔ مسلمانوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بقر عید کے موقع پر تہوار منانے کی راحت کا اعلان کرے۔ اسی معاملہ پر سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے بھی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے این سی پی کے سربراہ شرد پوار ، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اورمیونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل سے مطالبہ کیا ہے کہ 21 جولائی کو بقر عید ہے۔ ریاست بھر کے مسلمان قربانی کے فریضہ کی ادائیگی کرتے ہیں۔ قربانی کی ادائیگی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے حکومت اس تعلق سے غوروفکر کرے اور ایسا راستہ نکالے کہ عید کی رسومات ادا کرنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!