کالج آنے کے لئے کورونا ویکسین لازمی نہیں

28 جون تک 94,000 طلباء کو ویکسین دئیے گئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ویکسینیشن کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا

بنگلور۔3/جولائی۔(محمدامین نواز)۔ریاستی حکومت نے اعلی تعلیمی اداروں کے تمام طلبا کو 10 دن میں کورونا ویکسین دے کر کالج کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ویکسینیشن لازمی نہیں ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر سی این۔ اشوتھ نارائن نے یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام طلباء اور عملے کو کورونا سے بچاؤ کے ویکسین دینے کے لئے تیار ہے اور 100 فیصد حفاظتی ٹیکوں کو حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم ویکسینیشن لازمی نہیں ہوگی کیونکہ طلباء اور عملہ اپنی مرضی سے ٹیکہ لگانے کے لئے آسکتا ہے۔گذشتہ ہفتے ریاستی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ طلباء، اساتذہ اور عملہ کی ویکسینیشن کے بعد کالجوں میں آف لائن کلاسز دوبارہ شروع ہوں گی۔28 جون تک 94,000 طلباء کو ویکسین دئییگئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ویکسینیشن کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن طلباء، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لئے کالج کے احاطے میں حفاظتی ٹیکوں کے کیمپ لگا رہا ہے۔ اس سے ریاست میں آف لائن کلاسوں کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد ملے گی۔

Latest Indian news

Popular Stories