کیا کرناٹک میں کورونا کی وجہ سے 3 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں..؟ ریاستی کانگریس کا یہ دعوی کتنا سچ ہے؟ دیکھیں

بنگلورو۔2/جولائی۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کا ایک بیان اس وقت خبروں میں ہے۔ کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے ریاست میں کورونا وائرس کے وبا سے ہونے والی اموات کے بارے میں ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ریاست میں کورونا کی وجہ سے تین لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریاستی کانگریس کے صدر شیوکمار نے کہا کہ ہماری پارٹی ان تمام لوگوں کی ایک فہرست بنارہی ہے جو اس وبا میں مر چکے ہیں۔ریاستی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہلاکتوں کی تعداد کو نبھا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وبا کی وجہ سے تین لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ حکومت کی سرکاری تعداد 35,000 سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھر گھر جاں بحق افراد کی فہرست تیار کریں گے۔

Latest Indian news

Popular Stories