ڈاکٹر عبدالقدیر کو پر وقار "گوڑا ایوارڈ” دیا جائے گا

شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے بانی صدر و ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کو سبھاش چندر پاٹل میموریل جن کلیان ٹرسٹ سے ریاستی سطح کا پر وقار "گوڑا ایوارڈ” دیا جائے گا۔

ٹرسٹ کے صدر شرن گوڑا پاٹل پالا کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر کی تعلیم اور قومی ترقی کے میدان میں نمایاں اور قابل ستائش خدمات غیر معمولی ہیں۔

یہ ایوارڈ گولڈ میڈل، ایک تختی(plaque) اور انعام کی رقم ہوگی ۔

مذکورہ بالا پر وقار پروگرام 30 دسمبر کو صبح 10.30 بجے گلبرگہ شہر کے ایس ایم پنڈت رنگ مندر گلبرگہ میں منعقد ہوگا ۔

Latest Indian news

Popular Stories