بیدر۔25/اکتوبر۔بیدر میونسپل کونسل نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ چونکہ کارنجہ ریزروائر سے بیدر شہر کو سپلائی کی جانے والی پینے کے پانی کی پائپ لائن انڈدور کے قریب مرمت کے تحت ہے اور WTP میں بحالی کا کام جاری ہے، اس لیے 26 سے 28 اکتوبر تک بیدر شہر کو تین دن تک پانی فراہم نہیں کیا جائے گا۔.




