بیدر۔31/جولائی۔ضلع پنچایت اور محکمہ کنڑ اور ثقافت، بیدر کی جانب سے یکم اگست کو صبح 11.30 بجے، بیدر کے چن بسوا پٹادیورو رنگ مندر میں یوم نشہ سے پاک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایشور بی کھنڈرے، وزیر جنگلات، ماحولیات اور بیدر ضلع کے انچارج پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن اور وزیر حج جناب محمد رحیم خان پروگرام کی صدارت کریں گے۔ بطور مہمان خصوصی بیدر لوک سبھا ممبر ساگر ایشور کھنڈرے، اوراد (بی) ایم ایل اے پربھو بی چوہان،بسواکلیان ایم ایل اے شرانو سلگر،بیدر جنوب کے ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر کے بیلداڑے،ڈاکٹر سدھالنگپا این پاٹل ہمنا آباد کے ایم ایل اے اور ارکان قانونساز کونسل ڈاکٹر چندر شیکھر بی پاٹل، سشیل جی نموشی، بھیم راؤ بی پاٹل،ایم جی مولے،مالا نارائن راؤ، چیئرمین کرناٹک فشریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن،بیدر میونسپل کونسل کے چیئرمین محمدغوث،بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین بسواراج جابشٹی اور لاتور گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ریٹائرڈ ڈنڈا امرناتھ سولا پور اور بیدر ضلع کنڑ ساہتیہ پریشد کی صدر سریش چن شیٹی مہمان لیکچر دیں گے۔
آج منشیات سے پاک دن کا پروگرام




