ڈرگ ریکیٹ کی تحقیقات درست سمت میں: پولیس

بنگلور۔3/اکتوبر۔ جوائنٹ کمشنر پولیس (کرائم) سندیپ پاٹل نے کہا کہ فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی رپورٹ میں کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے اور منشیات کے ریکیٹ کی تحقیقات درست سمت جاری ہے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈرگ ریکیٹ کیس میں گرفتار متعدد ملزمان کے خون، بالوں کے نمونے اور موبائل فون حیدرآباد میں ایف ایس ایل بھیجے گئے تھے۔ بالوں کے نمونے کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر واپس کردیئے گئے ہیں۔ انہیں واپس بھیج دیا گیا ہے۔ بالوں کو صرف اضافی ثبوت کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ کوئی جانچ بالوں کے نمونے پر انحصار نہیں کرتی ہے۔ لہذا ڈرگس ریکٹ کیس کی تحقیقات صحیح سمت جارہی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories