بنگلورو۔6/اکتوبر۔ کرناٹک کے وزیر تعلیم ایس سریش کمار کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ وہ اپنے گھر میں کوارنٹائن ہوگئے ہیں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا چونکہ میں کوویڈ۔19 سے متاثر ہوں، اس لئے میں ڈاکٹروں کے مشورے پر کچھ دن گھر میں کوارنٹائن میں رہوں گا۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ مجھ میں کورونا وائرس کی علامات نہیں ہیں۔اس سے قبل کرناٹک کے چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا،ڈپٹی چیف منسٹرس گووند کارجول اور سی این۔ اشوتھ نارائن سمیت کئی وزرا کورونا وائرس مثبت ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ ستمبر میں اسمبلی کے مانسون اجلاس کا آغاز ہونے سے قبل کانگریس، بی جے پی اور جے ڈی (ایس) کے 70 ارکان پارلیمنٹ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے، جس میں ایوان میں قائد حزب اختلاف سدارامیا اورریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار شامل تھے۔




