کئی علاقوں بجلی بند رہے گی

بیدر۔ 4 / دسمبر ۔اوراد سب ڈوژن کے فیڈروں کی مرمت اور دیکھ بھال کے کام کے سبب 5 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مختلف دیہات میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔ اس دوران 110/11 کے وی ڈِگّی سب اسٹیشن سے منسلک چاندیشور آئی پی، ڈون گاوں این جے وائی، تورنا آئی پی، اور 33/11 کے وی کمال نگر سب اسٹیشن کے ایکسپریس اسٹون کرشر، ہورنڈی آئی پی، کالگا پور این جے وائی اور سونال آئی پی فیڈروں کے تمام علاقوں میں بجلی نہیں رہے گی۔ متعلقہ محکمے نے صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

بیدر سب ڈیوژن میں ہنگامی مرمتی کام کے پیشِ نظر 7 دسمبر

2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ یہ بندش 33/11 کے وی سرکل آفس سب اسٹیشن سے نکلنے والے نہرو اسٹیڈیم فیڈر کے تحت آنے والے علاقوں جیسکام دفتر کے سامنے، راگھویندر کالونی، فاریسٹ آفس ایریا، گنیش میدان، موہن مارکیٹ، جے پی نگرپر اثرانداز ہوگی۔ اسی طرح برِمس فیڈر کے تحت رَنگ مندر ایریا، نہرو اسٹیڈیم اور فردین کالونی میں بھی بجلی بند رہے گی۔ محکمۂ بجلی کے ایگزیکٹیو انجینئر نے صارفین سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories