ملک و بیرون ملک سیاحوں کیلئے بیدر کے تاریخی قلعہ میں کینٹین کا قیام

بیدر۔10/ستمبر۔بیدر تاریخی یادگار عمارتوں کیلئے دنیا بھر مشہورہے۔ملک و بیرون ملک سے روزانہ کئی سیاح یہاں آتے ہیں۔ سیاحوں کیلئے تاریخی قلعہ میں شاہین فوڈکورٹ نامی کینٹین کا قیام عمل میں آیا ہے۔سیاح قلعہ میں واقع شاہین فوڈ کورٹ کینٹین کا دورہ کر رہے ہیں۔وہ کچھ دیر کینٹین کی سیٹوں پر بیٹھ کر تاریخی یادگار عمارتوں پر نوٹ بھی لکھتے دیکھے گئے ہیں۔ موسم کے گوشگوار ماحول میں طرح طرح کے لذیذ کھانوں سے لطف انداز ہورہے ہیں۔مختلف مقامات سے سیاحوں کی آمد کیونکہ قلعہ میں کینٹین پہلے بند تھی۔ناشتہ بسکٹ اور پینے کے پانی کی بوتل نہ ملنے کی وجہ سے وہ سیاح کافی پریشانی تھے۔شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالحسیب نے بتایا کہ شاہین فوڈ کورٹ سیاحوں کی سہولت کے لیے شروع کیا گیا ہے۔کینٹین میں سیاح باقاعدگی سے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعطیلات اور ویک اینڈ پر سیاحوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔بیدر قلعہ جنوبی ہندوستان کے مضبوط قلعوں میں سے ایک ہے۔ساڑھے پانچ ایکڑ پر محیط اس قلعے میں بہت سے نادر یادگاریں ہیں۔انہیں دیکھنے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ کینٹین ان لوگوں کے لیے بہت آسان ہے جو انٹرنیٹ پر قلعہ کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں اور دلچسپی سے اسے دیکھنے آتے ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!