فیس بک کا نیا نیوز پلیٹ فارم ” بلیٹن "

فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ایک الگ نیوز پلیٹ فارم بنائے گا جس کو بلیٹن کا نام دیا گیا ہے۔ جو کہ فری لانسنگ کرنے والے صحافیوں کے لیے مفید موقع ثابت ہوگا۔ فیس بک بانی و سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ آزاد مصنفین کی تعداد میں اضافے اور براہ راست رابطوں کے ذریعے رقم کمانے اور کاروبار چلانے کے پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے نیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیس بک سربراہ مارک زکربرگ نے ایک حالیہ آڈیو کانفرنس میں نیا پلیٹ فارم ’بلیٹن‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں آزاد مصنفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو اپنے قارئین کے ساتھ براہ راست رابطوں کے ذریعے رقم حاصل کرتے ہوئے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں، اسی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوے ہم یہ پلیٹ فارم ’’بلیٹن‘‘ لانچ کررہے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم آزاد مصنفین کیلئے خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔ فیس بک ایسے تمام مصنفین کو ادائیگی کریگا جو اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوں گے۔

زکربرگ نے مزید کہا کہ فیس بک لانچ کے وقت کسی بھی رکنیت کی فیس میں کوئی کٹوتی نہں کرے گا اور نہ ہی کمپنی اپنے مصنفین کی کمائی میں سے حصہ لے گا، انہیں اپنے مواد کی پوری ملکیت دی جائے گی۔

تاہم فیس بک نے یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ مستقبل میں تخلیق کاروں پر کب اور کیا فیس عائد کرے گا۔

فیس بک ویب سائٹ پر شائع ہونیوالی ایک تحریر پر کمپنی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ہم لکھاریوں کے کام کا احترام کرتے ہیں اور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جو بھی ہمارے ساتھ شراکت کرتا ہے، اسے مکمل ادارتی آزادی حاصل ہو گی۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم اس وقت امریکی تخلیق کاروں کے ساتھ لانچ کررہا ہے، لیکن ‘بلیٹن’ نام کی سائٹ دنیا بھر میں دستیاب ہوگی اور بیٹا ٹیسٹ کے بعد مزید بین الاقوامی ناموں کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے نئے پلیٹ فارم پر لکھنے کیلئے آزاد مقامی صحافیوں کو بھرتی کرنے پر 5 ملین ڈالر صرف کریگا۔

Latest Indian news

Popular Stories