سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف بیدر میں ایف آئی آر درج

بیدر۔17/مئی۔کنڑا نیوز چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم دکھائے جانے کو لے کر جناب محمد ناصر خان صدر بیدر ضلع کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ نے بیدر کے ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ایک تحریری شکایت درج کی تھی کہ سورنا نیوز چینل نے 9 مئی کو نشر کئے گئے ایک پروگرام کے دوران مسلمانوں کی نشاندہی کے لئے پاکستانی جھنڈا شو کیا تھا جس پر ریاست بھرکے مسلمانوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے،

اس تعلق سے سورنا نیوز چینل کے اینکر نے پاکستانی جھنڈے کے استعمال کو غلطی سے سرزد ہونے والا عمل قرار دیا۔کنڑا نیوز چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی اور ا سکے اینکر اجیت ہنومکناور کے خلاف9/مئی کو ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام کے ساتھ ساتھ ان کے آفیشل یوٹیوب چینل ”ایشیانیٹ سوورنا نیوز کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ جناب محمد ناصر خان کے بموجب مذکورہ بالا ٹی وی چینل اور اینکر کے خلاف بیدر ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج ہوا ہے۔ ایک طرف اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) نے نیوزچینل سمیت نیوز اینکر اجیت ہنومکنّاور کے خلاف بنگلورو کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سے شکایت کی ہے اور تحریری کمپلینٹ میں ان کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!