ویکسین لینے سے روکنے پر گرفتار کیا جا رہا ہے!

کرونا سے بچنے کے لیے ہر ملک نے اپنی الگ الگ ایکسین بنائی ہے جہاں پر ساری دنیا اس کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ عوام کو جلد سے جلد ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں وہیں کچھ ایسے ڈاکٹرز بھی ہیں جو یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹیکہ کاری سے انسانیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ایسی سوچ والے ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان ایک جنگ چھڑ گئی ہے۔ حکومت ان لوگوں کو غلط ثابت کرنے کے بجائے ان کو عجیب عجیب سزائیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں ان ڈاکٹروں کا اعتماد اور بڑھ رہا ہے۔ حکومت زیادہ سے زیادہ اس چیز کو افواہ قرار دے رہی ہے لیکن اس کو غلط ثابت نہیں کر رہی۔

اسی طرح کا ایک معاملہ فیروز آباد ضلع کے تھانہ سرس گنج علاقے کا ہے ، جہاں پولیس نے گاؤں ناگلہ دھرم کے رہائشی پریم سنگھ کو 14 دن کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

دراصل محکمہ صحت کی ٹیم کوویڈ۔19 ویکسین کے لیے گاؤں نگلہ دھرم گئی تھی۔ وہاں پریم سنگھ نے ویکسین لینے سے انکار کردیا اور لوگوں کو بھی روکنے کی کوشش کی،

پریم سنگھ کا کہنا ہے کہ لوگ ویکسین لینے کے بعد بیمار ہو سکتے ہیں ان کو بخار کی شکایت ہو سکتی ہے حتی کہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویکسین لینے والے کورونا کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پریم سنگھ نے گائوں آنے والی ٹیم کو بھی گالیاں دیں اور ان کے ساتھ زبردست بدسلوکی بھی کی۔ جس کے بعد انہیں چودہ دن کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories