پہلے عرب خلاباز کی 6 ماہ بعد زمین پر واپسی

دبئی، 18 اگست (یو این آئی) دنیائے عرب کے پہلے خلاباز سلطان النیادی نے خلائی مشن میں 6 ماہ گزارنے کے بعد واپسی کی تیاری کرلی وہ یکم ستمبر کو زمین پر قدم رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی جو طویل مدتی خلائی مشن پر تعینات پہلے عرب خلاباز ہیں، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ گذارنے کے بعد یکم ستمبر کو زمین پر واپس آ رہے ہیں۔النیادی، ناسا کے خلاباز اسٹیفن بوون اور ووڈی ہوبرگ اور روز کوز موز کے آندرے فیدیو ناسا کے اسپیس ایکس کریو-6 کا حصہ تھے جو 2 مارچ 2023 کو فلوریڈا کے کینیڈی خلائی مرکز سے روانہ ہوا۔

Latest Indian news

Popular Stories