بیدر۔22/جون۔کرناٹک کے یادگیر ضلع میں ہفتے کے روز شرابیوں کے ہاتھوں ایک فارسٹ افسر کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ 5 جون کو شاہ پور شہر کے موٹاگی بار اینڈ ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ مہلوک کی شناخت شاہ پور کے فاریسٹ آفیسر مہیش کنکٹی کے طور پر کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت راجو، ریکھو نائک، تارا سنگھ، نرسنگ اور پرکاش کے طور پر کی گئی ہے۔ کاناکٹی ریستوران میں گئے، جہاں شرابی شور مچا رہے تھے اور ہنگامہ برپا کر رہے تھے۔ جب کاناکٹی نے شرابیوں سے اپنی آواز نیچی کرنے کو کہا تو جھگڑا شروع ہوگیا اور اس دوران شرابیوں نے اس پر لکڑی کے ڈنڈوں سے حملہ کیا اور لاتوں اور گھونسوں سے مارا۔ مہیش کے بے ہوش ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ بعد میں مہیش کی موت ہوگئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔




