بیدر۔28/مارچ۔سابق وزیر کے ایس۔ ایشورپا نے کہا کہ شیموگا لوک سبھا حلقہ سے 12 اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کئے جائیں گے۔وہ شیو موگا شہر میں بوتھ ورکرس کی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ بی ایس یدی یورپا نے ناانصافی کی ہے۔ عوام کہہ رہی ہے کہ وہ ناانصافی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ میرے بیٹے کا دہلی سے فون آیا تھا۔ الیکشن نہ لڑنے کا کہا۔ ایشوپا نے کہا کہ وہ اس بار ایک لاکھ ووٹوں کے فرق سے جیتیں گے۔ لوک سبھا حلقہ میں راگھویندر کے خلاف عوامی غصہ ہے۔ شکاری پور کے لوگوں نے مجھے کہا ہے کہ زیادہ ووٹوں سے جیتو۔ایشورپا نے کہا کہ 12 اپریل کو کم از کم 25 ہزار لوگوں کی حمایت سے پرچہ نامزدگی داخل کئے جائیں گے۔ اگر برہما بھی آجائے تو یہ یقینی ہے کہ میں الیکشن لڑوں گا۔ ہندوتوا کی جیت کے لیے 12 اپریل کو عوام بڑی تعداد میں آئیں۔ اس دن طاقت کا مظاہرہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں تباہ ہورہی ہے۔ پارٹی کو منظم کرنے والے افسردہ ہیں۔




