بیدر۔19/مئی۔(محمد امین نواز)۔ر دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ہاسن، گلبرگہ، شیموگہ اور چکبالا پور کی ضلعی انتظامیہ نے تین سے چار دن تک مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس طرح کے لاک ڈاؤن کا اعلان ریاست کے 15 مزید اضلاع میں ہونے کا امکان ہے۔20 مئی سے 23 مئی تک تجویز کردہ اس لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اور دیگر ضروری خدمات کے علاوہ تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ ضروری سامان کی خریداری کے لئے ہفتے میں صرف تین دن صبح 6 بجے سے صبح 9 بجے تک کی اجازت ہوگی۔ گذشتہ یوم چکبالا پور ضلع مجسٹریٹ آر لتا نے بتایا کہ ضلعی انچارج وزیر ڈاکٹر کے. سدھاکر سے بات چیت کے بعد ضلع میں 4 دن کا لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ اس عرصے کے دوران، چنتمنی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی کے علاوہ، دیگر ایم پی ایم سی ایک ہفتے میں چار دن تک بند رہے گی۔ گلبرگہ میں 20 سے 23 مئی، شیموگہ 20 سے 26 مئی اور بیلگاوی میں 22 سے 26 مئی تک سخت لاک ڈاؤن ہوگا۔ ادویہ اور دودھ کی دکانوں کے سوا تمام دکانیں بند رہیں گی۔لتا نے بتایا کہ ضلع میں 8 کورونا میڈیکل سینٹرز میں 9 ہزار 144 بستر دستیاب ہیں۔ لیکن ان مراکز میں اس وقت صرف 381 مریض زیر علاج ہیں۔ جو لوگ فی الحال متاثرہ علیحدگی میں کورونا تھراپی حاصل کر رہے ہیں انہیں بھی کورونا میڈیکل سینٹرز میں داخل کرایا جارہا ہے۔ بہت سے مکانات میں متاثرہ افراد کے لئے علیحدہ کمرے اور بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے ایسے متاثرہ افراد کو کورونا میڈیکل سینٹرز میں علاج کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔ ضلع میں 22 ہاسٹل اور 46 کمیونٹی عمارتوں میں بھی کورانہ نگہداشت کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز کے لئے مناسب میڈیکل نرسوں اور دیگر عملے کو مقرر کیا گیا ہے۔ یہاں کے مریضوں کے لئے ایک غذائیت بخش غذا کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔




