بیدر۔29/فروری۔جناب محمد شاکرصدر اسمٰعیل اکیڈیمی نے شہریان بیدر کوخوشخبری دیتے ہوئے بتایاہے کہ اسمٰعیل اکیڈیمی بمقام صدی ونائک ہوٹل روبرو مسجد الہی امبیڈکر سرکل بیدر کے زیر اہتمام مورخہ 8مارچ 2024بروز جمعہ مفت ڈاٹا سائنس و کمپیوٹر تربیتی کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ جناب محمد شاکر نے مزید بتایا کہ مفت ڈاٹا سائنس و کمپیوٹر تربیت کے علاوہ کوڈنگ لانگویج، پائتھن، اڈوانس ایکسل، ایس کیوایل، ٹیبلو کی خصوصی تربیت کا بھی انتظام رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا یہ تربیت 6ماہ اور ایک سال تک جاری ر ہے گی۔تربیت میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو نہ صرف سند دی جائے گی بلکہ انہیں مختلف کمپنیوں میں روزگار سے بھی مربوط کیاجائے گا۔تربیتی کلاسیس کا آغاز 8مارچ سے باقاعدہ طور پر کیا جائے گا۔جس کے اوقات کار صبح 9بجے تا شام 9بجے تک رہیں گے۔ تربیت کے خواہشمند طلباء وطالبات فون نمبرات 9972553143,9900788255پر رابطہ قائم کریں۔
مفت ڈیٹا سائنس و کمپیوٹر تربیتی کلاسز کا آغاز
By y admin




