تین مختلف فنگس انفکشنس کے بعد چوتھے نئے فنگس نے اٹھایا سر، نہ جانے اور کتنے فنگس کی آمد۔

ممتاز فاطمہ

اب تک سیاہ فنگس کے ١١,٠٠٠ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس فنگس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مقامات مہاراشٹر اور گجرات ہیں، ان میں گجرات زیادہ متاثر کن ہے۔

گجرات ہی کے ایک علاقہ وڈوڈرا میں ڈاکٹروں کو ایک نئے فنگل انفیکشن کے ٨ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جنہیں ایسپرگیلوسیس کہتے ہیں۔ سیاہ فنگس ہی کی طرح، ایسپرگیلوسیس انفیکشن بھی حال ہی میں کووڈ ۱۹ سے صحت یاب ہوۓ لوگوں میں پایا گیا ہے۔جمعرات کو وڈوڈرا میں سیاہ فنگس کے ٢٦٢ اور ایسپرگیلوسیس فنگس کے ٨ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اٹھوں مریض کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔دوسرے انفکشنس کے طرح پلمونری اسپرگلیسس انفیکشن بھی انہی لوگوں میں پایا جا رہا ہے جن کی قوت مدافعت کمزور ہو۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ، ایسپرگیلوسیس سیاہ فنگل انفیکشن کی طرح مہلک تو نہیں ہے مگر یہ بھی مہلک ہوسکتا ہے۔

کووڈ ١٩ سے صحت یاب ہوۓ مریضوں میں، مختلف فنگل انفیکشنس کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ اسٹیرائڈز کا استعمال اور قوت مدافعت کی کمی بتائی جا رہی ہے۔ آکسیجن سپلائی کو ہائیڈریٹ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے غیر جراثیم سے پاک پانی کو بھی اس فنگس کا ذمہ دار بتایا گیا ہے۔
اور کووڈ ١٩ کے علاج میں غیر معقول طور پر استعمال کی جانے والی "اسٹیرائڈز”، فنگل انفیکشنس کے معاملات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

اس وجہ سے، ماہرینِ صحت کو متنبیہ کیا جارہا ہے کہ وہ پوری احتیاط کے ساتھ اسٹیرائڈس کا استعمال کریں اور اس کے زیادہ استعمال سے بچے۔

"سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن” کے مطابق، اسپرگلیسس ایک ایسا انفیکشن ہے جو ایسپرجیلس کی وجہ سے ہوتا ہے، یہ ایک عام مولڈ انفیکشن ہے، جو گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر پایا جاتا ہے۔

زیادہ تر لوگ بغیر کسی بیمار کے ہر دن ایسپرگلس کے بیضوں کا دم لیتے ہیں۔ مگر کمزور مدافعتی نظام یا پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا افراد کو ایسپرگیلس کی وجہ سے صحت کے مسائل پیدا ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
ایسپرگلس کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں میں الرجک انفکشن، پھیپھڑوں سمیت مختلف عضاۓ جسمانی میں انفیکشن ہونا بھی شامل ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories