۱۱ دنوں کی جنگ کے بعد غزہ – اسرائیل کا جنگ بندی پر اتفاق

گزشتہ ۱۱ دنوں سے اسرائیلی فورسز کی طرف سے فلسطینی عوام پر ظلم اور جنگ کو لیکر گزشتہ روز بہت ہی اہمیت کا حامل رہا۔ایک طرف مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کے دباؤ اور درخواست پر یو این او کا خصوصی اجلاس عمل میں آیا جس میں ترکی ،پاکستان ،سعودی سمیت چین جیسے ملکوں نے اسرائیل کو کھل کر مذمت کی۔غزہ پروٹیکشن فورس نامی فوجی حل کی پیشکش بھی ہوئی اور اس کے منظور نہ ہونے کی صورت میں عوامی فورس جو غزہ سے حقیقی خبروں کو دنیا کے سامنے لا سکے اس کی بھی تجویز رکھی گئی۔آخر کار ہمیشہ کی طرح مذمتی بیانات پر اجلاس مکمل ہوا۔دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کے مطابق انہوں نے مصری صدر سی سی کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کروا لیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی کابینہ سے باتفاق رائے جنگ بندی کا فیصلہ کیا۔دوسری طرف حماس نے بھی جنگ بندی پر اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں ہماری فتح اور اسرائیل کی شکست ہوئی ہے۔ہم تب تک ہوشیار رہیں گے جب تک معاہدوں کو مکمل طور پر عمل میں نہیں لایا جاتا۔
اسرائیلی حکام نے جنگ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس جنگ سے فوجی لحاظ سے غیر معمولی فائدہ ہوا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories