جرمنی میں لاک ڈان سخت تر کرنے اور رات کا کرفیو نافذ کرنے پر غور

ریاستی وزرائے اعلی،چانسلر میرکل کے ساتھ آج لاک ڈاؤن میں مزید سختی کے حوالے سے صلاح و مشورہ کریں گے

برلن۔19جنوری(ایجنسی )رمنی کی وفاقی اور ریاستی حکومتیں نئے اور تبدیل شدہ کورونا وائرس کے پھیلا کی روک تھام کے لیے ملک گیر سطح پر رات کے کرفیو کے نفاذ پر غور کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات جرمن چانسلر کے دفتر سے موصول ہونے والی اطلاعات سے سامنے آئی ہے۔ رات کے کرفیو کے بارے میں تاہم ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ یہ کب سے نافذ العمل ہوگا یا یہ کہ ایسا کسی خاص صورتحال کے بعد ہو گا۔ منگل کو جرمنی کے ریاستی وزرائے اعلی جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ لاک ڈان میں مزید سختی کے حوالے سے صلاح و مشورہ کریں گے۔

Latest Indian news

Popular Stories