” AE,JE۔2020کے درخواست گذار انجینئرس کیلئے خوشخبری” مائناریٹی ریفارمس فورم(ایم آر ایف) بیدر کی جانب سے AE, JE کیلئے فری کوچنگ کا اہتمام

بیدر۔20/اکتوبر۔جناب ڈاکٹر مقصود چندا صاحب صدر مائناریٹی ریفارمس فورم(ایم آر ایف) بیدر کی اطلاع کے بموجب محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی ڈپارٹمنٹ) میں اسسٹنٹ انجینئرس سیول 660پوسٹ اورجونئیر انجینئرس سیول 330 پوسٹ کو پر کرنے کے لئے کرناٹک پبلک سروس کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن نمبر SPC1 RTB-4/2020 dated 30-07-2020 کے ذریعہ اہل امیدواروں سے درخواستیں دی ہیں یعنی وہ امیدوار جنھوں نے ان عہدوں پر تقررات کے لئے پہلے ہی سے درخواستیں دے دی ہیں خواہشمند امیدواروں اس سنہری موقع کو غنیمت جان کر اس سے استفادہ کریں۔امیدواروں کی تربیت آن لائن اورینٹیشن کلاسس 23/ اکتوبر 2021 بوقت سہ پہر4بجے سے 5بجے شام تک ہوں گے۔ اور آف لائن اورینٹیشن کلاسس 25/ اکتوبر 2021 بوقت صبح 12بجے تا1:30بجے بمقام شاہین کالج شاہ پور گیٹ شاہین نگر بیدر میں فری کوچنگ ہوگی۔کلاسس ماہرلیکچرر کی زیرِ نگرانی ہوگی۔مذکورہ بالا اُمیدوار اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اوہ اس ضمن میں اپنے قریبی احباب و ملاقاتیوں کو بھی مطلع کرسکتے ہیں۔بیدر شہر میں ”سہیل زیراکس“ قلعہ روڈ نزد قدیم سرکاری دواخانہ بیدر پہنچ کر اپنا نام رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ان موبائیل نمبر9986724932اور916146485پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories